کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد: ہار پہنا کر قومی کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد: ہار پہنا کر قومی کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا
کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد: ہار پہنا کر قومی کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم آج داتا کی نگری لاہور پہنچ گئی جہاں ہار پہنا کر قومی کھلاڑیوں کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی اور زبردست استقبال کیا گیا۔

کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں ون ڈے سیریز جیتنے والی کرکٹ ٹیم کو سخت سیکورٹی انتظامات میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ہار پہنائے گئے جس پر تمام کھلاڑیوں کے چہروں پر خوشی نمایاں نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز: لاہور کا نشتر اسپورٹس کمپلیکس آج سے عوامی سرگرمیوں کے لیے بند

احمد شہزاد، عمر اکمل اور فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے لیے پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں  جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 5 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 7 اکتوبر جبکہ تیسرا  اور آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 

آج شام کو لاہور پہنچنے والی سری لنکن ٹیم پاکستانی ٹیم کے ساتھ کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جس کے بعد ٹرافی کی رونمائی ہوگی اور پاک سری لنکا کرکٹ ٹیم کپتان پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں  میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنےنام کرلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں  گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان لہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 297 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دنوشکا گونا تھلکا اور ایوشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور ابتداء میں ہی ایوشکا فرنینڈو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 

 مزید پڑھیں: تیسراون ڈے،پاکستان نے سری لنکا شکست دےکرسیریزاپنےنام کرلی

Related Posts