راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں سپورٹنگ فیوچر اسٹارز کے تحت 60 بچوں میں کٹ بیگز کی تقسیم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ہونے والی تقریب میں  اوور 40 ورلڈ ایونٹ میں شریک امریکی کرکٹ ٹیم کے اسپانسرز  “دی میڈیکل سنٹر ٹیکساس” کی جانب سے راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے 60 بچوں میں “سپورٹنگ فیوچر اسٹارز” کے تحت کٹ بیگ تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام میں امریکی قونصلیٹ کی پبلک ڈپلومیسی آفیسر اینا ماریہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی امریکی قونصل خانے کی  پبلک ڈپلومیسی آفیسراینا ماریہ نے شرکاء سے خطاب میں کرکٹ کے کھیل میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیم کی جانب سے نوجوانوں کی مدد قابل ستائش جذبہ ہے

سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے پیغام نے اسپانسرز اور امریکی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا

تقریب سے امریکی ٹیم کے کپتان محمد فرخ، کھلاڑی جان نثار خان، پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان  اور دیگر نے بھی خطاب کیا

دوسری جانب امریکی کھلاڑی ٹیم ونود نے کہا کہ پاکستان میں ملنے والی پذیرائی پر بہت خوش ہیں،پاکستانیوں کی محبت کے شکرگزار ہیں

جبکہ سابق کرکٹر جان نثار کا کہنا تھا راشد لطیب کرکٹ اکیڈمی سے شراکت پر خوشی ہے

امریکی اوور 40 کے کپتان محمد فرخ نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا

Related Posts