آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے قیادت پر تنقید کے باعث استعفیٰ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میلبرن: آسٹریلین کرکٹ بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) نے تصدیق کی ہے کہ ان کے سربراہ کیون رابرٹس نے اپنی قیادت پر کورونا وائرس کے دوران ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران کی گئی تنقید پر ردِ عمل دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ارل ایڈینگز نے ایک ویڈیو کال کے ذریعے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا کہ کیون رابرٹس کی جگہ نک ہاکلے لیں گے جو اِس وقت سی ای او کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین ارل ایڈنگز نے قبل ازیں اِس فیصلے سے کرکٹ آسٹریلیا کے عملے کو یہ کہتے ہوئے آگاہ کردیا کہ ادارے کو گزشتہ کچھ مہینوں سے جاری نکتہ چینی کے اثر سے باہر آنا ہوگا جس نے بورڈ کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے۔

ارل ایڈنگز نے رپورٹرز کو بتایا کہ کیون رابرٹس کے مطابق قیادت کی تبدیلی کا یہی وقت درست ہے جبکہ رابرٹس اس وقت سے تنقید کی زد پر تھے جب اپریل کے دوران 80 فیصد اسٹاف کو کام سے روک دیا گیا۔

ایڈنگز نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والا شٹ ڈاؤن اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے جس کا کرکٹ کی شیڈولنگ پر زیادہ اثر نہیں ہوگا جبکہ اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی بھی وائرس کے باعث کھیل سے محروم ہو کر پریشانی کا شکاررہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا کہ آسٹریلیا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے انھیں نسلی امتیاز اور تشدد کا سامنا ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ثقافت و سیاحت نے 10 روز قبل اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں چینی اور ایشیائی افراد کے خلاف نسلی امتیاز اور پرتشدد واقعات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے اپنے شہریوں کو آسٹریلیا جانے سے منع کردیا