کراچی کے علاقے کھارادر میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے کھارادر میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق
کراچی کے علاقے کھارادر میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے سے 3 بجے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ بچوں کے لواحقین کے مطابق بچوں کو کھلایا جانے والا کھانا  برنس روڈ سے خریدا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے برنس روڈ سے اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو برگر خریدے گئے جبکہ برگر کھانے کے بعد گھر کے 3 بچے دست اور قے میں مبتلا ہو گئے۔

بچوں کی حالت بگڑتی ہوئی دیکھ کر لواحقین نے انہیں کھارادر جنرل ہسپتال منتقل کیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کو ہسپتال لانے میں کافی دیر کردی گئی۔ڈاکٹرکا کہنا تھا کہ 2 بچوں کا رنگ زرد پڑ چکا تھا جو طبی امداد ملنے کے دوران ہی چل بسے۔

بعد ازاں ایک بچے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ مصنوعی آکسیجن فراہم کرنے کے باوجود وہ بچہ بھی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اہلِ خانہ پوسٹ مارٹم کرائے بغیر بچوں کی میتیں گھر لے گئے۔

اہلِ خانہ نے کسی قانونی کارروائی کے بغیر بچوں کی تجہیز و تکفین کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں کروا دی۔ بچوں میں 11 سالہ لڑکی عائزہ، 2 سالہ صفا اور 8 سالہ سعد شامل ہیں۔

دوسری جانب کراچی پولیس واقعے پر حرکت میں آگئی ہے۔ اے آئی جی غلام نبی میمن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Related Posts