چین کے سفیر یاؤ ژنگ نے کہا ہے کہ کاروباری شراکت داری کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ضروری ہے جبکہ خطے کے ممالک کی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہونی چاہئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں منعقدہ ترقی و امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ ژنگ نے کہا کہ چین نے خطے میں امن اور ترقی کی ہمیشہ حمایت کی جو ہم آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد اور زیورات خریدنے والوں کے کوائف جمع کرانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
چینی سفیر یاؤ ژنگ نے کہا کہ باہمی روابط اور انفرااسٹرکچر ایسی دو خوبیاں ہیں جو خطے کے لوگوں کے درمیان دوریاں ختم کرکے انہیں قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
یاؤ ژنگ نے کہا کہ علاقائی سطح پر اعتماد سازی کو فروغ دے کر عالمی ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے۔ ممالک کے مابین تجارت اور باہمی تعاون بڑھانے سے متعدد مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے سفیریاؤجنگ نے کہا کہ چینی حکومت بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے 19 فیکٹریاں لگائے گی جبکہ کان کنی، زراعت اور فشریز کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
چینی سفیر یاؤ جنگ نے5 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت بلوچستان میں فشریز اور پانی کے شعبوں کی ترقی کے لیے کام کرے گی جبکہ کاروباری افراد کے لیے چینی ویزے کے حصول کو آسان بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چین بے روزگاری کے خاتمے کے لیے گوادر میں 19 فیکٹریاں لگائے گا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ