عدالت نے غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کی مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا
عدالت نے غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کی مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا

وفاقی وزیر غلام سرور خان اور معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی عدلیہ مخالف تقاریر کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر غلام سرور خان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کوئی احساس ہے، آپ نے کیا کہا؟

یہ بھی پڑھیں: ہائی ڈوز ادویات کے سائیڈ افیکٹس: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جسم سوجن  کا شکار

معزز جج اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ وفاقی وزیر ہیں، آپ ایسا بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ آپ اپنی ہی حکومت پر انگلی اٹھا رہے تھے؟ عدالت عوامی نمائندوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، لیکن آپ کا بیان توہینِ عدالت پر مبنی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ نے سرکاری میڈیکل بورڈ پر اعتراض اٹھایا ہے۔ کیا یہ کوئی ڈیل تھی؟ غلام سرور نے کہا کہ یہ میرا سیاسی بیان ہے جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس پر کوئی کیس عدالت میں زیر سماعت نہیں تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ دلائل نہ دیں، آپ کو شو کاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے، تحریری جواب سے آگاہ کریں۔ کیا آپ معافی مانگیں گے یا مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟ 

بعد ازاں فردوس عاشق اعوان  کی پیروی کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بھی عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے دونوں کو 25 نومبر تک ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام کے حکومت مخالف آزادی مارچ کے پلان بی کو سیاسی بدحواسی قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی کہ یہ ناکام ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آگے کیا کریں؟

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: مولانا کی سیاسی بد حواسی کا پلان بی ناکام ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts