جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری
جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

کراچی:جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق فیڈرل اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر کی ٹیم نے منگل کوکراچی میں مشترکہ کارروائی کی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کارروائی این آئی سی وی ڈی اسپتال کے بالمقابل میڈیسن کی جنرل مارکیٹ میں کی گئی اوربڑی تعداد میں ان رجسٹرڈ ادویات کے ا سٹاک کو قبضے میں لیکر سیل کردیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت نے کہاکہ ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔

سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ ڈریپ ملک میں ان رجسٹرڈ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کا شہری کراچی میں قتل، ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

ڈریپ معیاری طبی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جب شکایات موصول ہوتی ہے تو ہماری ٹیمیں موثر اور بھر پور کارروائی کرتی ہیں۔

Related Posts