اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گروہ کا رکن گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Company Police arrest robber gang member

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، پولیس نے کشمیر ہائی وے پر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا گھیرا تنگ کردیا، ایک ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر کشمیر ہائی وے پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرکردہ رکن فیصل حسین شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور شہری سے چھینی ہوئی رقم 50 ہزار روپے اور موبائل برآمدکر لی گئی ۔

ملزم کشمیر ہائی وے پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر شہری سے 50 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیاتھا جس کو سیف سٹی کیمروں و دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزم کیخلاف درج شدہ مقدمہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

واضح ہے کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے شہریوں  میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے تاہم اعلیٰ پولیس حکام کے احکامات کے بعد تھانوں نے اپنی اپنی حدود میں سخت اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: تلخ کلامی پر نوجوان کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنیوالاملزم گرفتار

اسلام آباد کے تمام تھانیداروں نے علاقوں میں گشت بڑھادیا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں  پر بھرپور کارروائیاں کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے۔

Related Posts