پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 10 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 92ہزار 47 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 892شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کوروناکی وجہ سے کاروباربند،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، وزیراعظم

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار991ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ29 لاکھ 54ہزار234 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.65فیصد رہی جبکہ 645مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  296افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار594 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 561ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 320افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 60جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 79 ہزار 664کیسز اور 7 ہزار 658اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 53افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 915انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 606 کیسز رپورٹ ہوئے  اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 646افراد کورونا سے متاثر اور 746انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 329شہری کورونا سے متاثر جبکہ 964 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts