اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم مختلف شہروں میں 90مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 29 ہزار 471افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 378 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
این آئی سی وی ڈی میں او پی ڈی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 16ہزار306 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.40 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 83 لاکھ 97ہزار 669ہو گئی جبکہ کورونا کے 90مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 18 May 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,306
Positive Cases: 66
Positivity %: 0.40%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 90— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 18, 2022