پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 62نئے کیسز رپورٹ، 84مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 62نئے کیسز رپورٹ، 84مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 62نئے کیسز رپورٹ، 84مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 94 ہزار 198 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 26 ہزار 497 شہری جاں بحق ہوئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63ہزار161 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار469 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6.43فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 8 ہزار 758 کیسز اور 12 ہزار 135 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں وائرس سے 4لاکھ 41 ہزار 410افراد متاثر اور 7ہزار73 جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 66  ہزار564 افراد متاثر اور 5ہزار 175جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 480 کیسز اور 342اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 840 شہری وائرس سے متاثر جبکہ 879 انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 10 ہزار 109 افراد متاثر جبکہ 179جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 37 کیسز اور 714 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 589 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 4 ہزار 136مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 76 ہزار 112 ہو گئی جبکہ گزشتہ 1روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی کورونا سرٹیفکیٹ فیس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اعتراض

Related Posts