دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ94لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 47ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ94لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 47ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ94لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 47ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ 94 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 50 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 24کروڑ 94 لاکھ 77 ہزار876 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 50 لاکھ 47ہزار 782افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 515نئے کیسز رپورٹ، 11مزید شہری جاں بحق

امریکا میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

وائرس سے متاثرہ 76 ہزار 203افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 85لاکھ 10 ہزار137 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 84 لاکھ 33ہزار934 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 22 کروڑ 59لاکھ 19 ہزار 957 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 71لاکھ 87ہزار256 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 43لاکھ 32 ہزار407 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 72 ہزار315 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 59ہزار875 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 18لاکھ 49 ہزار 137 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 8ہزار715 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts