دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 95 لاکھ افراد متاثر، 38 لاکھ 88ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 95 لاکھ افراد متاثر، 38 لاکھ 88ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 95لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 38 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 95لاکھ 56 ہزار 810 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 38لاکھ 88ہزار 909افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کے مزید 423 کیسز رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ 

کورونا سے متاثرہ 82ہزار 245افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 14لاکھ 5ہزارسے زائدہے۔کورونا کے1 کروڑ 13لاکھ 22ہزار 761مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 16 کروڑ 42لاکھ 62ہزار 895افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 44لاکھ 19ہزار 838افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 99لاکھ 77ہزار 861افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 17 ہزار 463 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کا شکار3 لاکھ 89ہزار 302افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 79لاکھ 69ہزار 806افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 2ہزار817انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں 9 لاکھ 49 ہزار 838 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث  22 ہزار 34 افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ، 27 مزید شہری جاں بحق

Related Posts