دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 33لاکھ افراد متاثر، 37لاکھ 27 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 33 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 37 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 33 لاکھ 28ہزار 934افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 37 لاکھ 27ہزار 657افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 88ہزار 95افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 35لاکھ 25 ہزار 876ہے۔1 کروڑ 34لاکھ 37 ہزار 781مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 60لاکھ 75ہزار 401افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 41لاکھ 92ہزار 23افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 86لاکھ 94ہزار 879افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 12 ہزار 240افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 44ہزار 101افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 68لاکھ 41ہزار 954افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 70ہزار968انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 30 ہزار 511 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 21 ہزار 189 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 923 نئے کیسز رپورٹ، 84 مزید شہری جاں بحق

Related Posts