جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 66لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 25 لاکھ 92ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ66 لاکھ 70ہزار 105افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 25 لاکھ 92ہزار85 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے89ہزار431فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17لاکھ 95ہزار911 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 22لاکھ 82ہزار109افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 17 لاکھ 6ہزار480 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 88 ہزار 728 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 166 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 38 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔1 ہزار 545 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے 5 لاکھ 88 ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 166جاں بحق