دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11 کروڑ 39 لاکھ افراد متاثر، 25 لاکھ 29 ہزارہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11 کروڑ 86 لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 32ہزارہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11 کروڑ 86 لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 32ہزارہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 39لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 25 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ39 لاکھ 87 ہزار 961افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 25 لاکھ 29ہزار393 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 90ہزار994فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19لاکھ 16ہزار367 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 8 کروڑ95لاکھ 42ہزار201افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 18 لاکھ 25ہزار373 افراد کورونا کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 33 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے 5 لاکھ 78 ہزار 797 افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 12 ہزار 837 افراد جاں بحق ہوئے۔1 ہزار 538افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1 ہزار 315نئے کیسز رپورٹ، 33 مزید شہری جاں بحق

Related Posts