کورونا کا دُنیا پر سب سے بڑا وار، ایک روز میں 31لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 31 کروڑ 75 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 55 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 31 کروڑ75 لاکھ 73 ہزار406 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 55 لاکھ 30 ہزار657 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کاخوف، حکام نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات سے روک دیا

پاکستان میں کورونا کے 348 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

وائرس سے متاثرہ 95 ہزار 465افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ 49 ہزار776ہو گئی۔ وائرس کے4 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار 311مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 26 کروڑ 28لاکھ 92ہزار973 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 6 کروڑ 43لاکھ 44ہزار694 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 63لاکھ 17 ہزار927 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 8لاکھ 66 ہزار882افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 85ہزار35شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ27 لاکھ 18 ہزار 606 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 20ہزار419لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، فرانس پانچویں، روس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔