سندھ پولیس کے کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کا فیصلہ، سمری ارسال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس کے کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کا فیصلہ
سندھ پولیس کے کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ پولیس کے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر فائز جوانوں کی ترقی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی سمری متعلقہ محکمے کو ارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کانسٹیبلز کو ترقی دے کر ہیڈ کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری تیار کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں چند گھنٹوں میں 3شہری قتل، پولیس چیف کا سخت نوٹس

سندھ پولیس کے 1241 اہلکاروں کی 3 ماہ کی فوجی ٹریننگ کا آغاز

ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کی ترقی سے متعلق سمری ایس او بجٹ محکمۂ فنانس کو روانہ کردی گئی۔ سندھ حکومت کی جانب سے سمری پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔

طویل عرصے سے ترقیوں کے منتظر ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ متوقع طور پر ترقی پانے والے پولیس افسران کیلئے سفارشات ارسال کردی گئیں۔

خیال رہے کہ سندھ پولیس میں انقلابی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل سندھ پولیس کے 1241 اہلکاروں کی فوج سے 3 ماہ کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے پرنسپل شوکت کھٹیان کے مطابق گزشتہ سال بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں تربیت حاصل کرنے لگے۔

پرنسپل شوکت کھٹیان کا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کی ابتدائی تربیت کے بعد انہیں چوکس، فعال اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس کرنے کے لیے فوج کے ہاں ٹرانسفر کیا گیا۔

 

Related Posts