پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 16 ہزار 499 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 361 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 483 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 57 لاکھ 54 ہزار 986 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 645 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 53 ہزار126 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 82 ہزار 473افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار220 ، پنجاب میں 1 لاکھ 22  ہزار955 جبکہ اسلام آباد میں 32 ہزار 414 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار440، آزاد کشمیر میں 7 ہزار278 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 719 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار162 ،  سندھ میں 3 ہزار11، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار404، اسلام آباد میں 340، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169جبکہ آزاد کشمیر میں 177 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 15 لاکھ 34ہزار ہلاک

Related Posts