پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 43 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 43 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 43 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 13  ہزار 191 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 303 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 224 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 57 لاکھ 13 ہزار 341 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 115 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 52 ہزار359  ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 80 ہزار 904افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار683 ، پنجاب میں 1 لاکھ 22  ہزار293  جبکہ اسلام آباد میں 31 ہزار 992 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار392، آزاد کشمیر میں 7 ہزار219 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 708 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار137 ،  سندھ میں 2 ہزار991، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار399، اسلام آباد میں 334، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169جبکہ آزاد کشمیر میں 175 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا سے 6 کروڑ 62 لاکھ افراد متاثر، 15 لاکھ 24ہزار ہلاک

Related Posts