پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 74 ہزار 173 افراد متاثر اور 7 ہزار 662 انتقال کر گئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 51 لاکھ 80 ہزار 26 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 983 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 36 ہزار 683  ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 62ہزار227  افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 44ہزار97 ، پنجاب میں 1 لاکھ 14 ہزار10 جبکہ اسلام آباد میں 26ہزار 569 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار744، آزاد کشمیر میں 6 ہزار جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 526 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  2 ہزار848،  سندھ میں 2 ہزار816، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار325، اسلام آباد میں 278، گلگت بلتستان میں 94، بلوچستان میں 161جبکہ آزاد کشمیر میں 140افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا عامر لیاقت نے نعتِ رسول ﷺ کی ویڈیو جاری کردی

Related Posts