پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 128نئے کیسز رپورٹ، 19 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 128نئے کیسز رپورٹ، 19 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 128نئے کیسز رپورٹ، 19 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19  شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 59 ہزار 32 شہری متاثر جبکہ 7 ہزار 160 جاں بحق ہوئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 49 لاکھ 50 ہزار 561 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 511 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 28 ہزار سے تجاوز کر گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 55 ہزار680  افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار370 ، پنجاب میں 1 لاکھ 10  ہزار450  جبکہ اسلام آباد میں 24 ہزار 218 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار407 ، آزاد کشمیر میں 5 ہزار455 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 452 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں۔ 

سندھ میں  2 ہزار747،  پنجاب میں 2 ہزار475، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار311، اسلام آباد میں 257، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 156جبکہ آزاد کشمیر میں 121 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 13 لاکھ 24 ہزار ہلاک

Related Posts