پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار 476 افراد متاثر، 7 ہزار جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار 476 افراد متاثر، 7 ہزار جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار 476 افراد متاثر، 7 ہزار جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  سے 3 لاکھ 46 ہزار 476 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 7 ہزار افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 637 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ وائرس کا شکار 23 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 507ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 904 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 50ہزار834افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 40ہزار843جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 7 ہزار329 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد میں 22 ہزار 110، بلوچستان میں 16ہزار152، آزاد کشمیر میں 4 ہزار830جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 378افراد کورونا سے متاثر ہوئے، ملک بھر میں فعال کیسز 20 ہزار 45 ہو گئے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ سب سے زیادہ 2 ہزار687افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار420جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار290افراد انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 244، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 154 جبکہ آزاد کشمیر میں 112افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts