پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ، مزید 20 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ، مزید 20 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ، مزید 20 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 41 ہزار753 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس کے باعث اب تک 6 ہزار 943 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے  اب تک 46 لاکھ 43 ہزار 913 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 400 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 48ہزار922افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 40ہزار285جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار208افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 16ہزار41، آزاد کشمیر میں 4 ہزار652جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343افراد کورونا سے متاثر ہوئے، فعال کیسز 16 ہزار 912 ہو گئے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ سب سے زیادہ 2 ہزار667افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار399جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار288افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 236، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 153جبکہ آزاد کشمیر میں 107افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث سرکاری و نجی اداروں کو آدھا عملہ بلانے کا حکم

Related Posts