اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ میں سب سے زیادہ 1 ہزار 313 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 18 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 37 ہزار 573 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 313 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
کورونا وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 مزید شہریوں کی جان لی جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 867 ہو گئی ہے۔
وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26ہزار 565 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 45 لاکھ 41 ہزار 392 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 47ہزار 295افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار889جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار197افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 16ہزار، آزاد کشمیر میں 4 ہزار415جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 306افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
سندھ میں کورونا سے متاثرہ سب سے زیادہ 2 ہزار639افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار380جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار281افراد جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد میں 224، گلگت بلتستان میں 92، بلوچستان میں 152 جبکہ آزاد کشمیر میں 99افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے 300آکسیجن سلنڈر چوری،مقدمہ درج، 4ملزمان گرفتار