پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر، 6 ہزار 849 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر، 6 ہزار 849 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر، 6 ہزار 849 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں 3 لاکھ 36 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 6 ہزار 849 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 167 کیسز کی تصدیق ہوئی جو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔ 

کورونا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 14 افراد کی جان لے لی، 430 افراد نے وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 446 ہوگئی ۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 984 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 45 لاکھ 14 ہزار 827 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 46ہزار 774 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار749جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار894افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 15 ہزار 977، آزاد کشمیر میں 4 ہزار330جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ سب سے زیادہ 2 ہزار633افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار372جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار280افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 222، گلگت بلتستان میں 92، بلوچستان میں 152 جبکہ آزاد کشمیر میں 98افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  علی زیدی اور ن لیگی رہنما مصدق ملک بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts