پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر، 6 ہزار 745 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر، 6 ہزار 745 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر، 6 ہزار 745 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 745 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 773 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 6افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے جبکہ 365 افراد نے وائرس کو شکست دی، صحتیاب افراد 3 لاکھ 11 ہزار 440 ہیں۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43 لاکھ 17 ہزار 678ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27ہزار 133ٹیسٹ ہوئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 44 ہزار 114 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 119جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار82  افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 15 ہزار 839، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 849 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 191افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 ہزار 599افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 336جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 270افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 213، گلگت بلتستان میں 91، بلوچستان میں 149جبکہ آزاد کشمیر میں 87 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سردی کے دوران کورونا 10 ہزار گنا زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

Related Posts