پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر، 6 ہزار 558 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودیہ سے آنے والے مزید 19 مسافروں میں کورونا کی تصدیق
سعودیہ سے آنے والے مزید 19 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 558 جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 671 افراد کو متاثر کیا جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہو گئی۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 354 پاکستانی شہریوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 62ہوگئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 38 لاکھ 28 ہزار 952 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 33 ہزار 665 ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے۔ 

وائرس کے باعث ملک بھر میں 475 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کورونا کے ہاتھوں شدید کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 646  جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین اور جاں بحق افراد کی تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے  1 لاکھ 39 ہزار 910 افراد متاثر جبکہ 2 ہزار 543 افراد انتقال کر گئے، پنجاب میں 1 لاکھ 484 متاثر جبکہ 2 ہزار 252 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 38 ہزار 273 افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 263 انتقال کر گئے۔ اسلام آباد میں 17 ہزار 210 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 188 افراد جاں بحق ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 3 ہزار 900 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 89 جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 15 ہزار 498 افراد کورونا کاشکار ہوئے جن میں سے 146 انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 2 ہزار 991 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 77 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر  جاں بحق ہوئے۔ وائرس نے سندھ کے بعد سب سے زیادہ پنجاب کو متاثر کیا۔

  یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس، علاج اور نئی تحقیق

Related Posts