اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 10 لاکھ 63 ہزار 125 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 23 ہزار 797 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کورونا کے باعث طلبہ کو پروموٹ کرنا مسئلے کا حل ہے؟
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 24 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 780 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 491 جبکہ فعال کیسز 79ہزار 837ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے کا طریقۂ کار کیا ہے؟
صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 96 ہزار 918 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 168 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کیسز 3 لاکھ 62 ہزار 557 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 172 رپورٹ ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 47 ہزار 452 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار 524 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 31 ہزار 69 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 331 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے 26 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 641 شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 90 ہزار 93 کیسز اور 811 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے 8 ہزار 615 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 150 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.2فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔
سندھ حکومت نے 31 جولائی کو لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاروباری مراکز 8 اگست تک بند رہیں گے۔ صحافی برادری اور میڈیا ورکرز کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن، امتحانات بھی ملتوی