اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 10 لاکھ 58 ہزار 405 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 67 مزید شہری انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کورونا کے باعث طلبہ کو پروموٹ کرنا مسئلے کا حل ہے؟
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 63 لاکھ 36 ہزار 171 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 18 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2 ہزار 95 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 711 جبکہ فعال کیسز 79ہزار 992ہو گئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 94 ہزار 748 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 126 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 458 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 141 رپورٹ ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 47 ہزار 26 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار 507 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 30 ہزار 967 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 330 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے 26 ہزار 86 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 639 شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 89 ہزار 569 کیسز اور 809 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے 8 ہزار 551 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 150 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.2فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔
سندھ حکومت نے 31 جولائی کو لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاروباری مراکز 8 اگست تک بند رہیں گے۔ صحافی برادری اور میڈیا ورکرز کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن، امتحانات بھی ملتوی