پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 44مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 44مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 44مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 15 ہزار827 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 58 لاکھ 18 ہزار764 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 7 ہزار 20 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 742 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 952 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا پھیلاؤ، سول اسپتال کراچی کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 54 ہزار 312 افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 978 جاں بحق ہوئے، سندھ میں کیسز 3 لاکھ 71 ہزار 762 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 860 رپورٹ ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 42 ہزار 400 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار 428 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 29 ہزار 861 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 326 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 23 ہزار 370 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 618شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 86ہزار 226 کیسز اور 796 اموات رپورٹ ہوئیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے 7 ہزار 896 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 127 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.3فیصد رہی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیٹرز کے داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی۔

آج سے 2روز قبل یہ فیصلہ کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے سامنے آیا۔وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے میڈیا، پروٹوکول اور عوامی شکایات سیل سمیت 14 دفاتر سمیت دیگر محکموں کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کی چوتھی لہر،وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ

Related Posts