اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9لاکھ 81 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 811 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 30 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کے کورونا پر اقدامات بے نظیر ہیں، ناصر حسین شاہ
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 503 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 54 لاکھ 43 ہزار477 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 95 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 903 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 20 ہزار 66 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار850 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈی جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کارڈ دکھانا لازمی قرار
صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 56 ہزار929 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 50ہزار 618، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 40 ہزار818، بلوچستان میں 29 ہزار 110 جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 722 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 7 ہزار 414 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 116 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 881 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 720 اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 386 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 319، اسلام آباد میں 787، گلگت بلتستان میں 117 جبکہ آزاد کشمیر میں 601 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کراچی میں وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
کیسز کی روک تھام کیلئے آج سے 2 روز قبل کراچی کے ضلع کورنگی کی مزید 2 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کا مقصد عوام کو وائرس کے مہلک اثرات سے بچانا تھا۔
مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ