پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار127 نئے کیسز رپورٹ، 149 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار127 نئے کیسز رپورٹ، 149 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار127 نئے کیسز رپورٹ، 149 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار 127 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 56 ہزار 285 افراد متاثر ہوئے۔وائرس کا شکار 16 ہزار 243 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 52 فیصد رہی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار197 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 67 ہزار 572جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 5 ہزار 438افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  کورونا سے 69ہزار 556افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 822، آزاد کشمیر میں 15ہزار 524جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 176افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 7 ہزار 430افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 551، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 867جبکہ بلوچستان میں 223افراد انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 433افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ اسلام آباد میں 636افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 80ہزار 559ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر احمد سعید کورونا کے باعث جاں بحق

Related Posts