اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 33 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے 5 لاکھ 78 ہزار 797 افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 12 ہزار 837 افراد جاں بحق ہوئے۔1 ہزار 538افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار 86 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 89لاکھ 12ہزار 918ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 13افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 44ہزار 406ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 554رہ گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 57ہزار730افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 70ہزار817 جبکہ خیبر پختونخوا میں 72ہزارسے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔
بلوچستان میں 19 ہزار38، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956،اسلام آباد میں 44ہزار 106 جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 147افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 337افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 335، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 70، بلوچستان میں 200، اسلام آباد میں 496، آزاد کشمیر میں 297جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں کورونا وباء کی صورتحال پر غور کے بعد 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے سینما ہالز، مزارات اور انڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں کمی، این سی او سی کا 15 مارچ سے پابندیاں کم کرنیکا فیصلہ