پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 272 نئے کیسز رپورٹ، 53 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 930 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 24 ہزار افراد متاثر، 20 ہزار 930 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 86 ہزار634 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار311 افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 1 ہزار 686 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 660 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 663 ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 17 ہزار 636 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں کورونا کا 1 لاکھ 40 ہزار 188، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 255، بلوچستان میں 18 ہزار 218 جبکہ اسلام آباد میں 38 ہزار 146افراد شکار ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 325 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 866افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 109 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 672، بلوچستان میں 185، اسلام آباد میں 424، آزاد کشمیر میں 226 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا ویکسین انتظامات کیلئے کوآرڈی نیشن سیل قائم

Related Posts