سندھ میں کورونا ویکسین انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کوآرڈی نیشن سیل قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسین کی طلب میں اضافہ ہونے لگا
کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسین کی طلب میں اضافہ ہونے لگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ حکومت نے کرونا ویکسین انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کوآرڈی نیشن سیل قائم کردیا۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہوکی ہدایت پر پراوینشل ویکسین کوآرڈی نیشن سیل قائم کیا گیاہے۔

سیکرٹری صحت، سندھ میں ہونے والے کرونا ویکسین انتظامات کے سربراہ ہوں گے۔جمعہ کووزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت کرونا ویکسین کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت نے کہاکہ نیشنل ویکسین ٹاسک فورس اور این سی او سی کے تعاون سے رواں مہینے کے دوسرے ہفتے کے بعد ویکسین سندھ کو مہیا کردی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کو تقریباً ڈھائی لاکھ کے قریب ویکسین کے ڈوز دیئے جائیں گے۔ہر فرد کو 21 دن کے وقفے کے ساتھ ویکسین کے دو ڈوز لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں کووڈ کے وارڈز میں ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ویکسین کے پہلے مرحلے میں پبلک اور پرائیویٹ ہیلتھ سسٹم میں کام کرنے والے ورکرز کو شامل کیا جائے گا۔اس موقع پروزیر صحت سندھ نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہاکہ ویکسینیشن کے لیے تمام افراد کو بذریعہ فون پہلے آگاہ کیا جائے گا۔ویکسین کے مرحلے سے گزرنے والے افراد کو ایک کارڈ بھی دیا جائے گا جو سفری مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوسگے گا۔

وزیر صحت سندھ نے کہاکہ کراچی ایکسپو سینٹر میں 50 کیوبیکل بنائے جائیں گے، جس کے ذریعے ایک دن میں 50 ہزار افراد کی ویکسینیشن کی جا سکے گے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے باقی شہروں میں ٹرشری ہسپتالوں میں ویکسین کی سہولیات دی جائیں گی۔

ویکسین کے دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور پھر مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت کاظم جتوئی، سندھ اسیمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سراج سومرو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related Posts