دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر، 9 لاکھ 45 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر، 9 لاکھ 45 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر، 9 لاکھ 45 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 9 لاکھ 45 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 34ہزار 508افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ45ہزار92) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 244فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد72لاکھ88ہزار 425ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ18 لاکھ 991 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا کے بعد میکسیکو، جنوبی افریقہ اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد  جاں بحق ہوئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 3 ہزا ر 634 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 399 ہے۔

  مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا  کے 545 نئے کیسز رپورٹ، 6 افراد جاں بحق

Related Posts