پاکستان میں کورونا کے2ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ، 33مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے2ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ، 33مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے2ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ، 33مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 33شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 96ہزار 693افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 950شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کا بڑا فیصلہ، کورونا کی 10فیصد سے کم شرح والے شہر پابندیوں سے آزاد

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48ہزار744ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ59 لاکھ 97ہزار179ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.92فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 496مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  3 ہزار 9افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار218 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 70 ہزار 525ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 418جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 62ہزار597کیسز اور 8 ہزار13 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 762افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 177انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 371 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 42ہزار 429افراد کورونا سے متاثر اور 780جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 613شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار2 انتقال کر گئے۔

Related Posts