سیشن عدالت لاہور میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف متنازعہ تقریر کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اپنے وکیل کے ہمراہ سیشن عدالت لاہور میں پیش ہوں گے۔ تھانہ ٹاؤن شپ لاہور پولیس سے مقدمے سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف متنازعہ تقریر کیس میں درخواستِ ضمانت کی سماعت سیشن عدالت لاہور کے جج اسلم پنجوتھا کریں گے۔ سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف ریاستِ پاکستان سے بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ درج کر لیا۔
آج سے 10 روز قبل ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و رکنِ اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ اور ریاستِ پاکستان سے بغاوت کی دفعات پر مبنی مقدمہ لاہور ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج ہوا۔
مزید پڑھیں: رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ درج