سابقہ اہلیہ کی شکایت پر عدالت کا محسن عباس کو 16 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ان کے خلاف شکایت کی جس پر عدالت نے اداکار محسن عباس کو 16 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ان کے خلاف شکایت کی جس پر عدالت نے اداکار محسن عباس کو 16 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ان کے خلاف شکایت کی جس پر عدالت نے اداکار محسن عباس کو 16 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مدعیہ فاطمہ سہیل نے اپنے بچے کا ماہانہ خرچ لینے کے لیے متعلقہ  فیملی کورٹ سے رجوع کیا اور محسن عباس کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بچے کا ماہانہ خرچ برداشت نہیں کرسکتی۔

فاطمہ سہیل نے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے سابق شوہر محسن عباس کو حکم دیاجائے کہ وہ بچے کے ماہانہ خرچ کے لیے اعانت کرے۔

عدالت نے مدعیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اداکار محسن عباس کو بچے کا خرچ جمع کروانے کے حوالے سے 9 یوم کے اندر جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کی فیملی عدالت نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان خلع کا فیصلہ کردیا اور اہلیہ کی خاوند کے ساتھ نہ رہنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی۔

محسن عباس حیدر کے اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کیس کی سماعت 26 ستمبر کو لاہور کی فیملی عدالت میں معزز جج بابر ندیم نے کی۔کیس میں خلع کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین  نے دلائل دئیے جبکہ  فیملی عدالت جج بابر ندیم نے طرفین کے دلائل سنے اور اس پر فیصلہ سنایا۔ 

فاطمہ سہیل نے کہا کہ محسن عباس حیدر کے تشدد کے بعد اب اس کے ساتھ صلح کرکے رہنا نہیں چاہتی۔ خدا کی قائم کردہ حدود میں ایک چھت تلے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔ 

مزید پڑھیں: محسن عباس حیدر اور اہلیہ  کے درمیان  خلع کا فیصلہ 

Related Posts