عدالت کا گھر میں گاڑی دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لاہور: ہائیکورٹ نےگھروں میں گاڑی دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہو رہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے اس کے لیے 6 ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے اس لیے گھروں میں گاڑیاں دھونے پر تین ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے جو واسا کے خزانے میں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی

علاوہ ازیں عدالت نے شہر میں گاڑی کی غلط جگہ پارکنگ پر بھی 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر بھی نوٹس لیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتا نہیں اتنی کیا جلدی ہے، کیا وہ 4 ماہ منصوبے روک نہیں سکتے تھے؟

Related Posts