رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت پر اینٹی نارکوٹکس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت پر اینٹی نارکوٹکس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت پر اینٹی نارکوٹکس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت پر اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر قانون کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ رانا ثناء اللہ کی طرف سے درخواست معزز ہائی کورٹ جج کو پیش کی گئی۔

سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے درخواست میں کہا کہ حکومت کے خلاف تنقید کرنے پر مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ غلط بیانی کی بنیاد پر قائم کیا گیا۔

مسلم لیگ رہنما نے کہا کہ میرے مقدمے کی ایف آئی آر کا وقت نوٹ کیا جائے، ایف آئی آر کا تاخیر سے اندراج مقدمے کو مشکوک ثابت کرتا ہے جبکہ ایف آئی آر میں ہیروئن کے وزن پر بھی تضاد پایا گیا۔

درخواست کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایف آئی آر میں درج کیا گیا کہ 21 کلوگرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ بعد میں وزن کو تبدیل کرتے ہوئے 15 کلوگرام درج کیا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار ی سے پہلے میں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جاسکتا ہے جبکہ  منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ بے بنیاد ہے، ضمانت پر رہا کیا جائے۔

بعد ازاں ہائی کورٹ نے  ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت پر مقدمے کے اے این ایف سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت میں 16 نومبر کو مسلم لیگ (ن) رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کے لیے انہیں معزز جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع 

Related Posts