عدالت نے علی وزیر کا جسمانی اور ایمان مزاری کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی ایم (پشتون تحفظ موومنٹ) کے رہنما و سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کا جسمانی اور سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے ایمان مزاری کا جوڈیشل ریمانڈ جبکہ علی وزیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر کیس، اسد عمر بھی اسلام آباد سے گرفتار

مقدمات کی سماعت ڈیٹی جج احتشام عالم نے کی۔ اس دوران عدالت میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری کمرۂ عدالت میں سماعت کے دوران تعینات کی گئی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

عدالت میں پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ بھی جج کے روبرو پیش کیا۔ دورانِ سماعت شیریں مزاری نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میرا موبائل چھینا گیا جبکہ میں مقدمے میں نامزد بھی نہیں۔

سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ میرے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے گئے، اس کے بعد میں تصور کرتی ہوں کہ میں یہاں غیر محفوظ ہوں۔ جج نے شیریں مزاری کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

 

Related Posts