اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف عوام میں غلط فہمیاں نہ پیدا کرے، ملک سیلاب، زلزلوں یا بیماریوں سے تباہ نہیں ہوتے، ملک کو افواہوں، تخریب کاری اور انتشار کی باتوں سے تقصان پہنچتا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پشاور دھماکے کے تمام ملزمان تک خیبر پختونخواہ پولیس اور تحقیقاتی ادارے پہنچ چکے ہیں اور تینوں ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے بہترین کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس آئندہ ایک 2 روز میں ملزمان تک پہنچ جائے گی۔
نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ میں نواز شریف کی طرف سے پاسپورٹ کی کوئی درخواست نہیں آئی اور حزب اختلاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا شور مچایا جا رہا ہے لیکن اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی ابھی موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کااپوزیشن کو حکومت گرانے کیلئے (ق) لیگ کوساتھ ملانے کا مشورہ