کرپشن ریفرنس میں سابق سیکریٹری اسکولزکو7سال قید،ایک کروڑجرمانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meeting convened on Saturday on issue of NAB Amendment Ordinance

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

احتساب عدالت کراچی نے محکمہ تعلیم سندھ میں کروڑوں روپے کرپشن کا جرم ثابت ہونے پرسابق سیکریٹری اسکولز عبدالوہاب عباسی کو 7 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

 کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ تعلیم میں کروڑوں روپےکرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں کروڑوں روپے کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر سابق ڈائریکٹر اسکولز عبدالوہاب عباسی کو سات سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے عبدالوہاب عباسی کو ایک کروڑ روپے جرمانے کا بھی حکم دے دیا۔

 عدالت نے عبدالوہاب عباسی کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا بھی حکم دے دیا

نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عبدالوہاب عباسی نے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں کیں، ملزم نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

یاد رہے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم کے گریڈ 14 کے اساتذہ کے بین الاضلاعی تبادلے پر پابندی ہے، حیدرآباد میں ہزاروں اساتذہ سرپلس ہیں، دیہات کے اسکولز میں کوئی ٹیچر پڑھانے کو تیار نہیں ہے۔

Related Posts