کورونا سے جنگ ،برطانیہ کاپاکستان کیلئے 2.67ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: UK announces £ 2.67M financial support for Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : برطانیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کیلئے 2اعشاریہ 67ملین پاؤنڈ کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مالی اعانت کا اعلان کیا۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ اس امداد کا مقصد پاکستان میں کورونا وائرس کاکھوج لگانا اور مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنا اور مضبوط نظام کی تیاری ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ وبائی بیماری کی وجہ سے دنیا بھر میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش جارہی ہے ، ان نہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث زندگی کے طورطریقے بدل رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان میں ٹڈیوں پر قابو پانے کیلئے مزید10 لاکھ پاؤنڈفراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے اور موجودہ صورتحال سے نمٹ کر ابھرکرسامنے آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آخری روز، عوام جلد درخواست دیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اس سے قبل جمعہ کے روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کوویڈ 19 سے لڑنے کیلئے پاکستان کے لئے 1.386 بلین ڈالر کی فنڈنگ ​​کی منظوری دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے ایگزیکٹو بورڈ ممبران کے اجلاس میں ریپڈ فنانسنگ انسٹروومنٹ کے تحت 1.386 بلین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی۔

Related Posts