پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9اموات، 583 افرادمتاثر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus kills 9 Pakistanis, infects 583 in one day

کراچی: پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک بھر میں مزید 583 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 583 افراد کامثبت تجربہ کیا گیا جس کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد 316934 ہوگئی ہے اور ملک میں مزید 9 اموات کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6ہزار544 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، سندھ میں اب تک 1لاکھ39ہزار195 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں ایک لاکھ 272 ، خیبرپختونخوا میں 38ہزار175 ، اسلام آباد میں 178ہزار9 ، بلوچستان میں 158ہزار460 ، آزادکشمیر میں 28ہزار937 اور گلگت بلتستان میں 38ہزار886 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:این سی او سی کا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

سندھ میں 2535 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، پنجاب میں 2247 ، خیبر پختونخوامیں 1263 ، بلوچستان میں 146 ، اسلام آباد میں 187 ، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Related Posts