پاکستان میں کورونا وائرس کے 497 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 7025 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

murtaza wahab important message about coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 497نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 25ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 135ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک84 ہزار704 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 6 ہزار264ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 ہزار276، سندھ میں 2 ہزار 8، خیبرپختونخواہ میں 993، بلوچستان میں303، آزاد کشمیر میں46، گلگت بلتستان میں 245جبکہ اسلام آباد میں 154افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 5ہزار 125فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 1 ہزار 765افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں45 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 45 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث36 ، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 1 جبکہ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 21لاکھ 82ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ45 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 21لاکھ82ہزار197افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 45 ہزار521) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سےلاکھ 45ہزار افراد ہلاک 

Related Posts