دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے21 لاکھ 82ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 45ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے21 لاکھ 82ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 45ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے21 لاکھ 82ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 45ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 21لاکھ 82ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ45 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 21لاکھ82ہزار197افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 45 ہزار521) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 56 ہزار 588افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ14 لاکھ 32ہزار 793افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے5لاکھ47 ہزار295 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد چین، ایران، ترکی، بیلجیئم اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6929تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری  اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ3276 کیسز اور سندھ میں 2008 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پی 912، بلوچستان سے305 جبکہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں  کورونا کے کیسز کی تعداد 6929 تک پہنچ گئی

Related Posts