پاکستان میں کورونا وائرس سے 4601 افراد متاثر، 66 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 4601 افراد متاثر، 66 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 4601 افراد متاثر، 66 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  ملک بھر میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 601 افراد متاثر ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مزید اموات سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 727 افراد اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ45 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 284 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 601 ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 54 ہزار 706 ٹیسٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 478 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 284 افراد کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 

ٹیسٹ کے بعد 2 ہزار 194 افراد کا نتیجہ منفی آیا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں اب تک 107 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ صوبہ پنجاب وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

پنجاب میں 2279، سندھ میں 1128، خیبر پختونخواہ میں 620، بلوچستان میں 219، آزاد جموں و کشمیر میں 33 جبکہ گلگت بلتستان میں 215 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخواہ میں 22، سندھ میں 21، پنجاب میں 18،بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک ایک جبکہ  گلگت بلتستان میں 3  افراد  کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 16لاکھ 3ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 95ہزار 731افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 16لاکھ3ہزار984افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (95ہزار731) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 95ہزار ہلاک

Related Posts